لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے پلاٹ اسکینڈل میں حماد ارشد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر نیب سےجواب طلب کرلیا۔
ڈی ایچ اے پلاٹ فراڈ اسکینڈل میں ملزم حماد ارشد کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حماد ارشد کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
حماد ارشد نے اپنی گرفتاری اور احتساب عدالت کی طرف سے دیئے گئے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کررکھا ہے ،عدالت نے سماعت کرتے ہوئے نیب سے 26 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔