لاہور :مختلف واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹائون خیبر بلاک سے خواجہ کاشف نامی شہری کی لاش برآمد ، ہوئی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ۔ خواجہ کاشف ٹی ایم اے کا اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر ہے ۔ بتایا جاتا ہے اس نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا اس حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

دوسرے واقعہ میں سگیاں پل کے قریب سے 15 سالہ لڑکے شعیب کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ شعیب کو سر میں گولی مار کر مارا گیا ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔