لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش موسم خوش گوار ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے موسم بے حد خوش گوار ہو گیا ہے اور شہری اسے انجوائے کر رہے ہیں۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، وہاڑی، حافظ آباد، خانیوال، تونسہ اور دیگر شہروں میں بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔

شہری بارش کے حوالے سے مختلف پکوانوں کے مزے بھی لے رہے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔