لاہور: مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں ہونے والے بارش نے گرمی اور حبس ختم کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں گذشتہ کئی روز سے گرمی اور حبس نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ آج دوپہر ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بادل گھِر آئے اور پھر ابر کرم برسا تو گرمی اور حبس کے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کے تیور بدل ڈالے۔ ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے خوشخبری دی ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے تاہم آئندہ چند روز میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں چونسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔