لاہور کی خبریں 5/4/2017

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) یونین کونسل 237 و 149 رائے ونڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سی ایم پنجاب کا حلقہ کی عوام شدید مشکلات کا شکار، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 273 و یونین کونسل 149 رائے ونڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ، وزیر اعلی پنجاب کے حلقہ میںافسران نے لمبی تان لی، اہل علاقہ کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ و نا اہل عملہ کو تبدیلی کرکے محنتی و ایماندار عملہ تعینات کیا جائے جو علاقہ کو گندگی سے نجات دلا سکے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
لاہور(نامہ نگار)بنیادی مرکز صحت شام کے بھٹیاں و کاچھا کو ایمبولینس مہیا کر دی گئی، اہلیان علاقہ کی طرف سے ایمبولینس مہیا کرنے پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکزصحت شام کے بھٹیاں و بنیادی مرکز صحت کاچھا کو مریضوں کی سہولت کیلئے ایمبولینس مہیا کر دی گئی، اہلیان علاقہ چوہدری فاروق سندھو، محمد ریاض بھٹی، ڈاکٹر محمد اقبال، عظمت نے کہا کہ ایمبولینس مہیا کرنے سے علاقہ کے عوام بر وقت علاج و معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ اعلی حکام علاقہ کے صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گراں فروشی و ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر چھ قصابوں کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر قصور نے مصطفی آباد میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گراں فروشی و ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے قصابوں سرفراز، رحمان، عمر، حمزہ، احمد رضا اور دانش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126