لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کی درخواست پرمحکمہ تعلیم کو حکم دیا ہے کہ معذور افراد کی بطور ایجوکیٹرز بھرتی کے لئے ایک ماہ کے اندر بھرتی پالیسی بنائی جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دنیا بھر میں خصوصی افراد کو اہمیت دی جاتی ہے، پاکستان میں ایسا کیوں نہیں کیا جاتا۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس منصور علی شاہ نے معذور افراد کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں انہیں بطور ایجوکیٹرز بھرتی نہیں کیا جا رہا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دنیا بھر میں خصوصی افراد کو اہمیت دی جاتی ہے، عدلیہ سمیت اہم شعبوں میں معذور افراد تعینات ہیں، لیکن پاکستان کے دیگر شعبوں میں انہیں اہمیت نہیں دی جاتی، عدالت نے محکمہ تعلیم کو ایک ماہ کےاندر بھرتی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔