لاہور ڈسٹرکٹ بار کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ڈسٹرکٹ بار کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے، ہیکرز نے خود کو سعودی شہری ظاہر کیا ہے، لاہور بار ایسوسی ایشن ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے، جس کی ویب سائٹ پر وکلا کے کوائف، بار کی مختلف تقاریب اور وکلا موومنٹ کی کوششوں کے حوالے سے تفصیلات اور معلومات موجود ہیں۔

ہیکرز نے خود کو سعودی شہری ظاہر کیا ہے اور انگریز ی اور عربی میں اپنا پیغام بھی تحریر کیا ہے، ادھر بار کے عہدیداروں نے سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹ کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔