لاہور : ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پریذائیڈنگ افسر کو ہتھکڑی لگوادی

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور نے ایک حلقے کے انتخابی نتائج روکنے پر پریذائیڈنگ افسر کو عدالت میں ہتھکڑی لگوادی۔قومی حلقہ این اے 119 کے پولنگ اسٹیشن نمبر96 کے پریذائیڈنگ افسر اسسٹنٹ پروفیسر ناصر محمود پرالزام ہے۔

کہ انہوں نے حلقے کے انتخابی نتائج 13 گھنٹے تک روکے رکھے،اس الزام پرانہیں عدالت میں ہی ہتھکڑی لگوادی گئی،اسسٹنٹ پروفیسر ناصر محمود نے عدالت کو بتایا کہ وہ شوگر کے مریض ہیں اور طبیعت بگڑنے پر گھر چلے گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد بھی کئی پریذائیڈنگ افسر نتائج ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کراتے رہے۔