لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ڈاکٹرز نے لاہور کی چار شاہراہوں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ بند کر کے احتجاج کیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے تین سال قبل سروس سڑکچر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک سروس سڑکچر فراہم نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو بھرتی کے وقت گریڈ 18، تنخواہوں میں اضافہ، بغیر تنخواہ کام کرنے والے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کو اعزازیہ کی ادائیگی کی جائے۔
ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔