لاہور : گھریلو تنازعہ پر بھائی نے چھریوں کے وار کر کے بہن کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ عبدالمالک کی رہائشی 13سالہ نورین کا اپنے بھائی ندیم سے جھگڑا ہوگیا جس پر ندیم نے طیش میں آکر نورین کو چھریوں کے وار کے قتل کردیا۔

ندیم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس بھجوا دی اور ندیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔