لاہور : گھریلو تنازع پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں گھریلو تنازعے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق کوٹ عبدالمالک کی رہائشی 13 سالہ نورین کا اپنے بھائی ندیم سے جھگڑا ہوا۔

جس پر ندیم نے طیش میں آکر چھریوں کے وارکر کے اپنی بہن کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی، ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔