لاہور: گھریلو ملازمہ مالک کے تشدد اور زیادتی کا شکار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایک اور گھریلو ملازمہ ہ جس کو گھر کے مالک ٹھیکدار صفدر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اس پر بھی ظلم یہ ہوا کہ پولیس نے شکیلہ کی درخواست پر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

جس کے بعد شکیلہ انصاف کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ مظلوم شکیلہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت کو بتایا کہ صفدر نے اس کی زندگی تباہ کر دی اور اب پولیس بھی انصاف نہیں دے رہی۔

لہذا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے شکیلہ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او شمالی چھاونی سے مقدمہ دج نہ کرنے سے متعلق ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔