لاہور میں پوگی کے زیر اہتمام آئل اینڈ گیس اور بجلی کے شعبے سے وابستہ انڈسٹری اور مشینری کے حوالے سے نمائش منعقد کی گئی جس میں ملکی اور غیر ملکی 224 سٹال لگائے گئے۔ایکسپو سینٹر لاہور میں پوگی کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ نمائش میں 224 سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے جن میں 33 غیر ملکی اسٹالز تھے۔
اس موقع پر نمائش کے چیف آرگنائزر عامر خان زادہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش کا مقصد توانائی کے بحران کے مطعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ایک ہی چھت تلے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کو بھی اکٹھا کرنا ہے۔ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی بحرانوں میں گھرا ہے اس طرح کی نمائش منعقد کرنا ایک اچھی کاوش ہے۔