لاہور کا خشک، ٹھنڈا اور دھند میں لپٹا موسم

Dry Weather

Dry Weather

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کا موسم گزشتہ کئی ہفتوں سے خشک اور دھند میں لپٹا ہوا ہے۔شہر کے ماحول پر چھائی یہ ٹھنڈی سفید چادر کب تک رہیگی اور اس کے منفی اثرات سے خود کو کیسے بچایا جا سکتا ہے۔ دھند اور ٹھنڈ کی چادر میں لپٹا مدھم سورج، شاخوں سے جدا بکھرے سوکھے پتے، جہاں لاہور شہر کے ٹھنڈے خشک موسم کی کہانی سناتےنظر آتے ہیں، وہیں خزاں کی تصویر بھی بنے ہوئے ہیں۔ دن کے وقت روشنی دینے والا سورج ،دھند کے آگے ہار مانا دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی تمازت اور روشنی کب تک واپس آسکے گی ،اس کیلئے کچھ انتظار کرنا ہو گا۔ دھند کی چادر میں لپٹی شہر کی فضاء ،بہت سوں کیلئے رومانوی ہے جو انہیں اپنے سحر میں قیدکر رہی ہے لیکن دوسری جانب بچوں اور بوڑھوں کی زندگی کو مشکل بھی بنا رہی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسوقت کچھ احتیاطی تدابیر کر لی جائیں تو اس خاموش اور ٹھنڈی رت سے مزے سے نپٹا جا سکتا ہے۔