لاہور: خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرنیوالا شخص گرفتار، مقدمہ درج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) غازی آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو ایف آئی اے کا ڈی ایس پی ظاہر کرنے والے شخص کو گر فتار کر لیا۔

ملزم ناصر خان سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی، ایف آئی اے کا کارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے مقد مہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔