لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

Pia

Pia

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ ٹیک آف کے فوری بعد اولے گرنے سے اسکرین چٹخ گئی۔ طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی، پروازنے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ گہرے بادلوں میں اولے ٹکرانے سے اسکرین میں کریک پڑگئے، طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔

کہ مسافروں کو متبادل پرواز سے دبئی بھجوانے کے انتظامات کرلیے گئے، طیارہ حال ہی میں لیزپر لیا گیا تھا، 8320 طیارہ حال ہی میں لیز پر لیا گیا تھا۔