لاہور میں ایڈ ہاک نرسوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

Nurses

Nurses

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایڈہاک نرسوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے تین سالہ کنٹریکٹ لیٹر لینے اور دھرنا ختم کرنے کے معاملے پر نرسوں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔

ایڈہاک نرسوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے تین سالہ کنٹریکٹ کی پیشکش اور بعد میں مستقل کرنے کی یقین دہانی کے بعد نرسیں آپس میں جھگڑ پڑیں، نرسوں کی بڑی تعداد دھرنا ختم کرکے چلی گئیں، تاہم دوسرا گروپ حکومتی یقینی دہانی پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں،اس کا کہنا ہے کہ نوکریاں مستقل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔