لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں ایڈہاک نرسوں کا احتجا جی دھرنا دوسری رات بھی جاری ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ ایڈہاک نرسز کا دھرنا منگل کی صبح 9 بجے سے شروع ہوا تھا جو آج تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔
ایڈہاک نرسوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھرتی کے قواعد میں نرمی کرکے انہیں مستقل کرنے کا حکم دیں۔ دوسری طرف حکومت پنجاب کا موٴقف ہے کہ نرسوں کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، انہیں مستقل ملازمت کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے۔