تعلیم ہر بچے تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں : محمد زبیر صفدر

لاہور : ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدر نے کہا کہ حکومتیں کھوکھلے دعوے کر رہی ہیں ملک کے اندر خواندگی کی شر ح بڑھائی جائے۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اسے ہر بچے تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواندگی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس اہم ذمہ داری سے آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں، ہر سطح کی تعلیم کو مفت کیا جائے تاکہ علم کا دیا غریبوں کی جھونپڑیوں میں بھی جل سکے۔

چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جائے اور ہر بچے کو سکول کی راہ دکھائی جائے۔ ناظم اعلیٰ جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں سینکڑوں کھوسٹ اسکول ہیں جہاں پر اساتذہ کو تنخواہیں تو جا رہی ہیں لیکن زمین پر ان کا کوئی وجود نہیں اس المیے کی طر ف بھی توجہ دی جائے، محکمہ تعلیم سے بدعنوانی کا خاتمہ تعلیم کو ملک کے ہر کونے میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بنیادی سطح کی تعلیم دی جائے اور اس کے کئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016