لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق صبح 9 بجے مصری شاہ میں کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے عید کیلئے لائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ نے ساتھ واقع دیگر 3 دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم دکان داروں نے بروقت اِن دکانوں سے سامان نکال لیا، ریسکیو ٹیم نے آدھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا، بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔