لاہور: الیکشن ٹریبونل کے جج سیف الرحمان عہدے سے مستعفی

Election Tribunal

Election Tribunal

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج سیف الرحمان نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج سیف الرحمان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ایک ماہ کے نوٹس میں جج سیف الرحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کام نہیں کرسکتے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کا استعفی چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیا گیا ہے۔