لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کیخلاف عبوری حکم میں 4 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ بجلی بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کو بعض مل مالکان نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، لائن لاسز اور دیگر اخراجات کی وصولی نہیں کی جا سکتی، عدالت نے بجلی بلوں کے ذریعے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے کاعبوری حکم دیا تھا جس میں 4 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔