لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے پنجاب کی ٹیم نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان اور منیجر ز سمیت کئی نجی کالجوں اور کلینکس کے مالکان کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے قدرت اللہ خان کے مطابق دونوں نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں بجلی فراہم کرنے کیلئے لگائے کھمبے اور ٹرانسفارمر زاور بجلی کا دیگر سامان لیسکو، فیسکو اور میپکو سے چوری شدہ تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دونوں ہاوسنگ سوسائٹیز میں کئی سالوں سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاون کے علاقے ہما بلاک میں نجی اکیڈمی کا مالک رانا کاشف وراس کامنیجر عامربھی بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
اپر مال کے علاقے سے پرائیویٹ کلینک کے مالک ڈاکٹر وسیم کرامت کو بھی بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔لوئر مال پر نجی کالج کیخلاف بجلی چوری کیخلاف کارروائی، عمارت سیل کر دی گئی نجی کالج میں چوری شدہ بجلی سے 18 ایئرکنڈیشنر چلائے جا رہے تھے۔