لاہور (جیوڈیسک) مال روڈ پر واقع چیئرنگ کراس ایک بار پھر احتجاج، دھرنے اور نعرے بازی کے مناظر پیش کر رہا ہے۔ آج یہاں پنجاب رورل اسپورٹ پروگرام کے ملازمین نے دھرنا دے دیا ہے۔
سورج نے آگ برسائی تو مظاہرین بھی غضباک ہو گئے۔ کبھی شہریوں سے جھگڑا ہوا تو کبھی پولیس اہلکاروں سے دھکم پیل ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 12 سال عوام کی خدمت کی، جس کا صلہ اب بیروزگاری کی صورت میں دیا جانے لگا ہے۔
دیہی مراکز صحت کے 5500 ملازمین نوکریوں سے نکالے جانے پر پریشان ہیں، کہتے ہیں حکومت مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ ختم کرنے پر تلی ہے۔ فیصلے کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔