لاہور : بجلی اور گیس چوروں کے خلاف مہم، مقدمات درج، 7 گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سوئی گیس اور لیسکو حکام کے ہمراہ چھاپے مار کر کروڑوں روپے کی چوری پکڑ لی ، مقدمات درج کر کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور ضلعی انتظامیہ کا محکمہ سوئی گیس کے ہمراہ گیس چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے شہر میں مختلف 12 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈی سی او لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 8 کروڑ روپے کی گیس چوری کو روکا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور لیسکو حکام نے شہر میں چھاپے مار کر 12 مقامات پر بجلی چوری پکڑی، 12 مقدمات درج کرانے کے بعد 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لیسکو کے 11 ایس ڈی اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔