لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ 2017 کے آخر تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی کی پیداوار دے رہے ہوں گے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کی توانائی کی معروف کمپنی کے صدر یویانگ نے ملاقات کی،اس موقع پرقائداعظم سولر پارک بہاولپور میں سی پیک کے تحت لگائے جانے والے سولر منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی با اعتماد اور مخلص دوست ہے، چین نے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل میں دن رات ایک کردیں گے۔
2017 کے آخر تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی کی پیداوار دے رہے ہوں گے، اس کے علاوہ پاک چین اکنامک کوریڈور سے بھی پاکستان سمیت پورے خطے کے لوگ مستفید ہوں گے۔