لاہور: بم دھماکے کے بعد فوڈ اسٹریٹ کی رونقیں لوٹنے لگیں

Food Street

Food Street

چند ماہ قبل بم دھماکے کا شکار ہونیوالی فوڈ اسٹریٹ لاہور کی رونقیں لوٹنے لگیں۔ نئے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔ کھانے پینے کو شوقین زندہ دلوں کے شہر لاہور میں نئے ریسٹورانٹ اور ہوٹلز بننے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک سے آنیوالے سیاحوں کیلئے ٹورسٹ ہوٹل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کیا۔

لاہور میں ایسے ہوٹلز سے ایک نئی فوڈ اور ٹورسٹ سٹریٹ کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ملک جن حالات سے دوچار ہے۔ ایسے میں عوام کیلئے معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہوچکا ہے ٹورسٹ ہوٹل بھی ایسی ہی ایک کوشش ہے۔