لاہور: جوہر ٹاون سے ملنے والی لڑکی سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی

Lahore Rape

Lahore Rape

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق جوہر ٹاون سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی 25 سالہ کرن ہنجروال کی رہائشی اور نشے کی عادی ہے۔

کرن نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ کسی نے اسے زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔