لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پٹرول کی صورت حال بہتر ہونے پر سی این جی اسٹیشنز کو شام چھ بجے گیس کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔
سوئی ناردرن حکام کے مطابق لاہور شہر میں پٹرول بحران میں کمی آ گئی ہے۔ اس لئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 58 ملین کیوبک فٹ گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو واپس دے دی جائے گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ایک دو روز تک شہر کی صورت حال دیکھ کر دوبارہ سی این جی کھولنے کا فیصلہ ہو گا۔
دوسری جانب صارفین نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر افسوس کا اظہار کیا کہ تین ماہ بعد بڑی مشکل سے گیس ملی تھی۔ اسے بند نہ کیا جائے سستا فیول عوام کا حق ہے۔