لاہور (جیوڈیسک) لاہور خالی پلاٹ چونے کے ڈھیر میں گیس بننے سے دھماکہ، دو بچے زخمی ہوگئے۔
ہربنس پورہ میں خالی پلاٹ میں بچے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا جس سے علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی، دھماکے کی شدت کافی دور تک سنی گئی اور شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اطلاعات ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو چونے کے ڈھیر میں گیس بننے کو قرار دیا گیا اور علاقے کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
دھماکے سے دو بچے زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچے کو موقع پر طبی امداد دی گئی، اور دوسرے زخمی بچے کو اسپتال میں طبی امداد دے دی گئی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔