لاہور (جیوڈیسک) سانحہ لاہور میں ایک ہی خاندان کی آٹھ زندگیاں لٹ گئیں۔ نیو مزنگ کا رہائشی زبیر اہل خانہ کے ساتھ سانگھڑ سے آئے مہمانوں کو سیر کرانے گیا۔
زبیر خود تولوٹ آیا لیکن اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ زبیر ٹکٹ خریدنے گیا ہی تھا کہ قیامت ٹوٹ پڑی۔ چار مہمان اور چار میزبان ایک ساتھ ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئے۔
المناک واقعہ خاندان پر بھی بجلی بن کر گرا، ہر طرف صف ماتم بچھ گئی۔