لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسین ختم ہو گئی۔
ایکسپور سینٹر لاہور کے ہال نمبر تین مین کورونا ویکسین ختم ہونے پر ہال کے دروازے بند کردیے گئے جب کہ بیرون ملک جانے کے لیے ویکسین لگوانے والوں کو اب ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ویکسین ختم ہونے کی اطلاع دینے کے بعد شہری ایکسپو سینٹر ہال نمبر 3 کے سامنے بیٹھ گئے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں سے واپس جانے کی درخواست کی۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ویکسین ختم ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والےافراد ویکسی نیشن کے لیے ایک ہفتے بعد آئیں۔