لاہور: برآمدات میں سالانہ 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا،گورنر پنجاب

Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) ملکی برآمدات میں اضافہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے عمل کیلئے گورنر پنجاب چودھری سرور بیرونی محاذ پر سرگرم ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یورپی یونین میں ان کی کوششوں سے پاکستان کے حق میں سترہ ووٹ آنے سے جی ایس پی پلس کا مسئلہ حل ہو گیا۔

برسلز روانگی سے قبل دنیا نیوز لاہور سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے برسلز اور دیگر یورپی ممالک کے دورہ کا مقصد بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور جی ایس پی پلس میں پاکستان کے سٹیٹس کی بحالی پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

اب اگر انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنا دی جائے تو برآمدات میں سالانہ کم از کم دو ارب ڈالرز کا اضافہ ہو گا جس سے 20 لاکھ افراد کو روزگار مل جائے گا۔