لاہور: مدت ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر پولیس ملازمین کا دھرنا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) مدت ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر پنجاب پولیس کے ملازمین نے لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بغیر دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

پولیس ملازمین کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے مسلسل نعرے بازی کر ہے ہیں۔ پولیس میں کنٹریکٹ پرب ھرتی ریٹائرڈ فوجی ہیں جنہیں 2012 میں بھرتی کیا گیا تھا ان میں 40 سال سے زائد عمر والے ملازمین کے کنٹریکٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔

پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والے باوردی پولیس ملازمین کو سی سی پی او لاہور نے مذاکرات کےلیے بلا لیا ہے تاہم مظاہرین نے اہلکاروں کو بحال کیے بغیر مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔