لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں نامعلوم افراد ایک شہری شوکت علی چودھری کے آفس آئے اور اسلحہ کے زور پر اُن سے پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگا۔
ملزمان اسلحہ سے لیس تھے اور وہ شوکت علی چودھری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔
بھتہ خوروں نے زبردستی بیس ہزار روپے لے لئے اور باقی چار لاکھ اسی ہزار روپے کے لئے دوبارہ آنے کی دھمکی بھی دی۔ ملزمان نے اُن کے بزنس کا آدھا حصہ بھی مانگا۔ پولیس نے شوکت علی چودھری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایک فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ملزمان کا گرفتار نہ ہونا کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔