لاہور (جیوڈیسک) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیےجاری 90 فیصد آپریشن مکمل کرلیا گیاہے۔
ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے سندر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے تلے 90 فیصد سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی کا 10 بھی پیر کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ڈی سی او لاہور نے کہا کہ فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ہمارے پاس 45 ہے، تین لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی جن کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کے سیمپل بھجوا دیے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی سی او کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی عمارت گرنے کی وجوہات وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں سامنے آجائیں گی۔