لاہور (جیوڈیسک) فیکٹری سانحہ میں سترہ افراد جان سے گئے، ستانوے افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
ہر طرف زخمیوں کی چیخ وپکار، کوٹ رادھا کشن کے چار بھائیوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایک بدھ کو کام پر نہیں گیا۔ جبکہ ایک زخمی ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس اور جناح ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔
کوٹ رادھا کشن کے چار بھائیوں میں ایک حادثے کے دن کام پر نہیں گیا، دو جاں بحق ہوگئے ، ایک زندہ بچ گیا۔ زخمیوں کو لانے سلسلہ تاحال جاری ہے ، زخمیوں میں سے زیادہ تر افراد کی ٹانگیں متاثر ہوئی ہیں اور بازوئوں پر چوٹ آئی ہے۔
پیاروں کی تلاش میں لوگ ہسپتالوں میں پہنچ گئے ، آس اور امید کا بندھن نہ ٹوٹا۔ زمین بوس فیکٹری کے ملبے سے زندگی کی تلاش جاری ہے۔