لاہور، فیصل ٹائون کے بڑے سٹور میں واردات کی کوشش ناکام

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں واقع الیکٹرونکس کے ایک بڑے سٹور میں واردات کی کوشش ناکام ہو گئی۔

فیصل ٹاؤن میں الیکٹرونکس سٹور میں ڈاکوؤں کی جانب سے کی جانے والی واردات کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب سٹور میں موجود گارڈ نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچا دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے زیر استعمال بغیر نمبر پلیٹ کے نئی گاڑی واضح نظر آ رہی ہے۔ گاڑی سے دو سوار اترتے ہیں، ایک کے ہاتھ میں تالے توڑنے والا کٹر ہے تو دوسرا شخص مسلسل ٹیلی فون پر بات چیت کرتا دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو کے تالا توڑنے پر سٹور کے اندر موجود گارڈ نے شور مچا دیا جس پر ڈاکو اپنی گاڑی میں فرار ہوگئے۔