لاہور : فیصل ٹائون، ٹائر شاپ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں رات گئے ٹائر شاپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

لاہور میں فیصل ٹائون کے علاقے اکبر چوک کے قریب رات گئے ٹائر کی ایک دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس نے دو منزلہ دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے باعث لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ لگنے کے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔