لاہور (جیوڈیسک) جعلی دستاویزات پر نوکری حاصل کرنے پر لاہور کے دو سو اناسی ٹریفک وارڈنز کو برطرف کر دیا گیا۔ برطرف ہونے والے ٹریفک وارڈنز پر الزام تھا کہ انہوں نے جعلی دستاویزات پر نوکریاں حاصل کیں اور محکمانہ سزاں میں کلرکوں کے ساتھ مل کر ردو بدل کیا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سمیت آٹھ افسروں نے وارڈنز کا موقف سنا جس کے بعد انہیں سزا دی گئی ہے۔ ان کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔