لاہور: جعلی ڈاکٹر کے انجکشن سے 28 سالہ نوجوان ہلاک، ورثا کا احتجاج
Posted on July 31, 2014 By Geo3 Webmaster لاہور, مقامی خبریں
Lahore
لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ہنجروال میں جعلی ڈاکٹر کے انجکشن سے 28 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا جس پر اس کے ورثا نے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اعوان ٹاؤن کے رہائشی 28 سالہ رضوان کی اتائی ڈاکٹر کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اس کے ورثا لاش لے کر ملتان روڈ پر آ گئے اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کے باعث ٹریفک بلاک ہو گیا۔ ورثا نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔