لاہور: جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دو خواتین اور ایک بچے کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مبینہ سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کی اور جعلی برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والے تینوں مسافر افغان باشندے ہیں ، جو لندن جا رہے تھے۔

ملزمان میں وحیدہ مہد ،سبزہ گلنار اور ناصر خان شامل ہیں ۔ ایف آئی اے نے مبینہ سہولت کار ریحانہ مہدی زادہ کو بھی حراست میں لے لیا اورملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔