لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں جعلی پیر نے جن نکلوانے کے بہانے لڑکی کو مار مار کر بے حال کر دیا، لڑکی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت کا کہنا ہے کہ جعلی پیر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔
چوہنگ کی 13 سالہ لڑکی کی ماں کو شک تھا کہ اسکی بیٹی پر جن کا سایہ ہے، وہ اسے علاج کیلیے ایک پیر کے پاس لے آئی جس نے تھپڑ مار مار کر لڑکی کا برا حال کر دیا، لڑکی کو طبی امداد کیلیے اسپتال داخل کروا دیا گیا۔
وزیر اعلی ٰ پنجاب کے مشیر خواجہ سلمان رفیق نے جناح اسپتال میں لڑکی کی عیادت کی۔ انکا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار لڑکی کے علاج کی خود نگرانی کریں گے اور جعلی پیر کو گرفتا رکر کے سزا دلوائی جائیگی۔