لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کسانوں کا احتجاج ، مظاہرین کا زرعی مداخل پر سیلز ٹیکس ختم کر نے کا مطالبہ۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے شاہراہ قائد اعظم پر کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام کاشتکاروں نے احتجاج کیا۔
کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کسان مشکلات کا شکار ہیں اور زراعت کے شعبے میں دن بدن مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اجناس کی قیمت کسانوں کی مشاورت سے طے کی جائیں ، گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے ، ٹیوب ویل کی بجلی کے فلیٹ ریٹ اور کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں۔