لاہور (جیوڈیسک) کسان اتحاد کے رہنما خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کھاد پر جی ایس ٹی اور مڈل مین کا کردار ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بھارت سے زرعی اجناس کی درآمد بند کرانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ ہیں۔
بجلی بل سے متعلق کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بجلی ٹیرف کم کرانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
خالد کھوکھر کا مزید کہنا تھا وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر اعتماد ہے۔ اس سے قبل کسان اتحاد کے دھرنے میں مظاہرین جوشیلے ہو گئے۔
پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔