لاہور: ایک غلطی کے باعث پانچ زندگیاں جان سے گئیں

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ذرا سی بے پروائی زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتی ہے، ایسا ہی واقعہ چند روز قبل لاہور میں پیش آیا، جہاں ایک غلطی کے باعث پانچ زندگیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

لاہور کی امامیہ کالونی، ایک کمرے کا مکان، جہاں رات کو چولہے کی گیس کھلی رہ گئی، صبح ماچس جلائی تو زور دار دھماکا ہوگیا۔ آگ کے باعث محنت کش عمران تو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جبکہ اس کی 8 سالہ بیٹی ملائیکہ، 5 سالہ بسمہ، ایک سالہ ایمان اور 6 سالہ بیٹا طلحہ ایک ہفتے تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، 2 بیٹیاں گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے بچ گئیں۔ بچوں کی ماں بھی آگ سے بری طرح جھلس گئی اور اب وہ مدد کی منتظر ہے۔ آگ سے اسکول کی کتابیں، بچوں کے کپڑے، غرض گھر کی ہر چیز جل کر راکھ ہو گئی۔

اہل علاقہ اور رشتہ دار انہیں دلاسا دینے پہنچتے ہیں تو ان کی اپنی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی درخواست کی ہے۔