لاہور (جیوڈیسک) آٹھ سالہ ذوہیب پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ گوالمنڈی کے علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں نگہت گلناز نامی خاتون نے ذوہیب نامی کم عمر بچے کو گھریلو ملازم رکھا ہوا تھا۔
مذکورہ خاتون کی جانب سے چائلڈ رائٹس کی خلاف ورزی اور بچے کو حبس بے جاء میں رکھنے پر شاہد نامی وکیل نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالتی احکامات موصول ہونے پر پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا اور بچے کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نگہت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ معصوم ذوہیب کومیو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جائے گا۔