لاہور میں ایف آئی اے نے 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کر لیں

SIMs

SIMs

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیروز پور روڈ پر چھاپہ مار کر 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر گرین کیمپ ہاؤسنگ سوسائٹی میں طاہر عباس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر مختلف کمپنیوں کی 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کرلیں۔ ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو بھی حراست میں لیا جن کی شناخت طاہر عباس اور شیخ قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے انھیں سموں کو ایکٹیویٹ کرنے کے لئے نادرا کا چوری شدہ ڈیٹا فراہم کیا جاتا تھا، نادرا کے ڈیٹا کی مدد سے سموں کو ایکٹویٹ کر کے جرائم کی مختلف کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا تا تھا۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ ایک سم کو ایکٹیویٹ کرنے کے انھیں 2 سے 3 روپے دیئے جاتے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔