لاہور: جھگی میں آگ لگنے سے ماں سمیت دو بچے جھلس گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) بکر منڈی کے قریب غریب خانہ بدوش کی جھگی موم بتی کے معمولی شعلے سے اس سوقت راکھ کا ڈھیر بن گئی جب وہ بیوی اور بچوں کے ہمراہ سو رہا تھا۔

مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ نے آگ بھجانے کی کوشش کی لیکن تین سالہ اللہ رکھا اور پانچ سالہ نورین مکمل طور پر جھلس گئے جبکہ اپنے بچوں کو بچاتے ہوتے ہوئے بچوں کی ماں بھی زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ خاندان کو میو ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں بچوں اور ان کی ماں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔