لاہور (جیوڈیسک) مناواں لکھو ڈیر میں پیپلزپارٹی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے واردات کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے، واردات میں سہیل بٹ کے گن مین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ، سابقہ صوبائی ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ لکھوڈیر میں اپنےگھر پر موجود تھے۔اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بابربٹ شدید زخمی ہو گئے۔
انہیں سروسز اسپتال لیجایا گیامگر زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دم توڑ گئے، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔بابر بٹ کے قتل میں ان کے گن مین عاطف جٹ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے گن مین عاطف عرف عاطی جٹ نے بابر بٹ کی مخبری کی ، اور ملزمان کے آنے پر گھر کا دروازہ کھولا۔
بابر بٹ لاہور کے مشہور نورا کشمیری قتل کیس میں جیل بھی کاٹ چکے۔تاہم بعد میں بری ہو گئے تھے،ان پر پہلے بھی تین چار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔
بابر بٹ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس بھجوا دیا گیا۔